9 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:33
زندگی میں کامیابی کے لئے پُرکشش ہونا زیادہ ضروری ہے،نئی تحقیق
لندن… این جی ٹی…ویسے تو زندگی کی دوڑ میں آگے نکلنے کے لئے اعلیٰ تعلیم کو ہی کامیابی کا سب سے بہترین راز سمجھا جاتا ہے لیکن ماہرین کا تو کچھ اور ہی کہنا ہے۔جی ہاں جناب برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ اچھی نوکری حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیم ضروری نہیں بلکہ خوبصورت ہونا ہی کامیابی کا معیار ہے ۔تحقیق کے مطابق خوبصورت افراد اپنے کیرئیر میں آگے نکل جاتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں اوسط درجے کے افراد وہ مقام نہیں حاصل کرپاتے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پُر کشش چہرے کے حامل افراد میں اعتماد بھی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہوتا ہے اور ان کے باس یا مالکان کا رویہ بھی ان کا ساتھ بہتر ہوتا ہے۔