تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 5:24

ڈراؤنی فلمیں دیکھ کر موٹاپا کم کیا جاسکتا ہے، برطانوی تحقیق

لندن …این جی ٹی …اب موٹے افراد کیلئے دبلا ہوناکچھ مشکل نہیں بس انہیں فاقے اور ورزش کرنا چھوڑ کر ڈراؤنی فلمیں دیکھنا اپنا معمول بنانا ہوگا۔ برطانیہ کی ایک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق خوفناک فلمیں دیکھنے سے انسانی جسم کی چربی پگھلتی ہے ۔ایسے لوگ جو ڈیڑھ گھنٹے دورانیے کی ڈراؤ نی فلم دیکھتے ہیں ان کے جسم سے 113کیلوریز برن ہو جاتی ہیں جو تقریباً آدھے گھنٹے تک کی جانے والی چہل قدمی کے برابر ہے۔کچھ فلمیں تو موٹے افراد کیلئے زیادہ ہی مفید ہیں جن میں سر فہرست ہالی ووڈ فلم دی شائننگ ہے جو 184 تک کیلوریز برن کردیتی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر فلم Jaws ،161کیلوریزاور ایگزارسسٹ 158کیلوریز برن کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر موجودہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.