تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 4:7

ورزش میں بہت سی خطرناک بیماریوں کا علاج چھپا ہے،نئی تحقیق

لندن… این جی ٹی…ورزش کی اہمیت اور فوائد سے انکار ممکن نہیں اور اب تو ماہرین نے ورزش کو دواؤں کا متبادل قرار دے دیا ہے۔جی ہاں برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خطرناک بیماریوں میں ورزش بھی ادویات جتنی ہی موثر اور کارگر ثابت ہوتی ہے۔جسمانی سرگرمیاں نہ صرف فالج جیسے خطرناک مرض سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے بلکہ ذیا بیطس اور امراض قلب کے خلاف بھی ایک ڈھال کا کام کرتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ورزش کو معمول بنا کر بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے لیکن آج کے تیز رفتار دور میں ورزش کا رجحان کافی کم ہو گیا ہے اور ادویات کو ہی واحد حل سمجھا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.