تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 18:38

30 جنوری کے بعد پولیو سرٹیفکیٹ کے بغیر بھارتی سفر ممکن نہیں ہوگا

اسلام آباد…کوئی پاکستانی 30 جنوری کے بعد پولیو سرٹیفکیٹ کے بغیر بھارت کا سفر نہیں کر سکے گا۔ وزارت خارجہ نے پاکستانیوں پر پولیو سرٹیفکیٹ کے بغیر سفری پابندی کا بھارتی نوٹیفکیشن وزارت ہیلتھ ریگولیشن کو بھجوا دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی پاکستانی 30 جنوری 2014ء کے بعد پولیو سرٹیفکیٹ کے بغیر بھارت کا سفر نہیں کر سکے گا۔بھارت نے 6 ہفتے قبل پاکستانیوں پر پولیو سرٹیفکیٹ کے بغیر سفری پابندی عائد کی تھی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کو بھارت سفر کرنے سے 6 ہفتے پہلے پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پینا لازمی ہے ۔ پولیو ویکسین پلانے والے اسپتال ، متعلقہ ڈاکٹر اور سرٹیفکیٹ پر دست خط کی اتھارٹی سے متعلق معلومات بھی دینا ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیو سرٹیفکیٹ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔ وزارت خارجہ نے وزارت ہیلتھ سروسز کو بھارتی نوٹیفکیشن بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے تمام معلومات کی فراہمی یقین بنائی جائے اور سفری پابندی سے متعلق صوبائی وزرائے صحت کو بھی آگاہ کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.