23 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:8
بلوچستان میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز
کوئٹہ …شمالی بلوچستان کے اضلاع میں پولیو قطرے پلانے کی تین روزہ مہم کا آج سے آغاز ہو گیا، ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے پولیس اور لیویز اہلکار تعینات کر دئے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق چمن پشین لورالائی زیارت ژوب سمیت شمالی بلوچستان کے اضلاع میں پولیو قطرے پلانے کی تین روزہ مہم شروع ہو گئی ہے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہے، ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر مہم کی نگرانی کرے گا ، جبکہ ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے پولیس اور لیویز اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہے، چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی گیٹ پر بھی ایک مستقل ٹیم بیٹھا دی گئی ہے جو کہ سرحد پر آمدورفت کے دوران ہر آنے اور جانے والے پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائیں جا سکیں چمن میں تین روزہ مہم کے دوران تقریباً ڈیڈ ھ لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔