تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
30 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 14:12

بچوں میں خطرناک تصور کی جانے والی کالی کھانسی

پشاور…موسم کی تبدیلی کے ساتھ بچوں کو کئی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔ ان میں ایک بیماری کالی کھانسی بھی ہے جو بچوں کے لیے خطرناک تصور کی جا تی ہے یہ بیماری کیا ہے اورخیبر پختون خوا میں اس مرض میں کس قدر اضافہ ہو رہا ہے۔ آئے بتاتے ہیں کالی کھانسی ایک جراثیم کی وجہ سے ہوتی ہے۔جسے پرٹسزکہتے ہیں۔مریض کے کھانسنے سے یہ جراثیم سانس کے ذریعے دوسرے لوگوں میں منتقل ہوتے ہیں۔ دو سال سے کم عمرکے بچے اس مرض کا آسان شکار بنتے ہیں۔ جسم میں مرض کی علامات7سے17 دن بعد ظاہر ہوتی ہیں۔ پہلے مرحلے میں دو ہفتے تک زکام ، کھانسی ، جسم میں درد اور بھوک کی کمی محسوس ہوتی ہے پھر دو ہفتے تک کھانسی دوروں کی شکل میں آتی ہے۔جس سے مریض کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔یہ بچوں کی خطرناک بیماری ہے۔پھپھڑے متاثر ہوتے ہے اور کھانسنے کے شدید دورے پڑتے ہیں۔محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں کالی کھانسی سے ہر سال 30 سے 40 فیصد نومولود بچے متاثر ہو رہے ہیں بعض نومولود بچوں میں قوت معدافعت کی کمی کے باعث یہ بیماری خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ سنیٹری کا نظام ٹھیک نہیں ہو توایک کمرے میں رہنے سے یہ کھانسی ایک دوسرے میں منتقل ہو تے ہے۔محکمہ صحت کے مطابق بچوں میں کالی کھانسی نوے دن تک جاری رہتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کالی کھانسی لاعلاج مرض نہیں ہے تاہم پیدائش کے فورا بعد بچوں کو حفا ظتی ٹیکے لگوا دئیے جا ئیں تو اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.