31 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:2
ریڑھی گوٹھ کراچی کی لیڈی ڈاکٹر نے کیپلو چلڈرن انعام جیت لیا
کراچی…کراچی کے ریڑھی گوٹھ میں نومولود کی صحت اور زندگی کیلئے کام کرنے والی پاکستان کی لیڈی ڈاکٹر انیتا زیدی نے دس لاکھ ڈالر کا کیپلو چلڈرن انعام جیت لیا۔ڈیوک اینڈ ہاروڑ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی ڈاکٹر انیتا زیدی نے آغا خان یونیورسٹی سے بھی تربیت حاصل کی ، نے Caplow Children's Prize کے لیے اپنی اینٹری بھیجی اور 550 امیدواروں کو پیچھے چھوڑ کردس لاکھ ڈالر کاانعام جیت لیا۔