1 جنوری 2014
وقت اشاعت: 9:10
کراچی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
کراچی …سال 2013 رخصت ہوگیا مگر پولیو وائرس سے جان نہیں چھوٹی۔ نئے سال کے پہلے ہی روز کراچی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ پولیو وائرس سے متاثرہ بچی فاطمہ کا تعلق کراچی کے علاقے گڈاپ سے ہے،قومی ادارہ صحت نے بچی میں پولیووائرس کی تصدیق کردی۔بچی کے نمونے 19 دسمبر کو حاصل کئے گئے تھے۔2013 میں ملک میں پولیو کے 85 کیس سامنے آئے تھے ۔