تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:37

سبزیوں کا زائد استعمال کینسر کا خدشہ کم کرسکتا ہے

نیویارک… این جی ٹی…سبزیوں کا زائد استعمال صرف جسمانی فٹنس کا ضامن ہی نہیں بلکہ اس کے استعمال سے کینسر جیسے مہلک امراض سے بھی کافی حد تک بچاؤ ممکن ہے۔ امریکہ میں کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق غذا میں سبزیوں کا زائد استعمال کرنے والے افراد میں کینسر کا خدشہ کافی حد تک کم ہوسکتا ہے۔ما ہرین کے مطابق سبزیوں میں قدرتی طو ر پر ایسے اجزاء پا ئے جا تے ہیں جو جسم میں داخل ہو کرکینسر کا سبب بننے والے خلیوں کے خلاف موثر کردار ادا کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ جو افراد زیا دہ تر اپنی غذا میں سبزیوں کا استعمال کر تے ہیں ان میں باقاعدگی سے گو شت کھا نے والے افراد کی نسبت کینسر کے امکانا ت 50فیصد تک کم ہو جا تے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.