تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 جنوری 2014
وقت اشاعت: 8:8

لاہور میں تیس دن کے دوران تیسری مرتبہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

لاہور…لاہور میں تیس دن کے دوران تیسری مرتبہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ۔محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیوٹیمیں گھرگھرجاکر بچوں کو پولیو ویکسین پلا رہی ہیں۔محکمہ صحت نے والدین سے انسداد پولیومہم میں تعاون کی اپیل کی ہے۔تیس دن کے دوران یہ تیسری انسداد پولیو مہم ہے۔اس سے پہلے 26 دسمبر اورپھر6 جنوری کو پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.