25 جنوری 2014
وقت اشاعت: 1:10
صحتمند غذالینے اور ورزش کا شعور اُجاگر کرنے کیلئے مشیل اوباما کا وِکھرا انداز
نیویارک…این جی ٹی…ایک طرف خاتونِ اوّل مشیل اوباما کھانا پکاتی خبروں کی زینت بنتی ہیں تو دوسری طرف باراک اوباما اپنے مارشل آرٹس کے جوہر دکھاتے اور بچوں سےHide n Seek کھیلتے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالیتے ہیں۔اس بار دوبارہ میڈیا کی نظریں خاتونِ اول مشیل اوباما کی جانب مرکوز نظر آرہی ہیں جوباسکٹ بال میں اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں ،صحتمند زندگی اور ورز کی آگاہی کیلئے اپنی لیٹس مووLet's Moveنامی مہم کیلئے یہ مشیل اوباما کا پروموشنل اسٹنٹ تھا جس میں وہ وائٹ ہاؤس میں عشائیے پر مدعومیامی ہیٹ نامی باسکٹ بال ٹیم کے ساتھ مذاق مستی کرتی اور ان کے عقب میں اُچھل کود کرکے نیٹ میں باسکٹ بال کا کامیاب ڈنک شاٹ مار رہی ہیں۔واضح رہے کہ مشعیل اوباما نےLet's Move نامی یہ مہم کئی سالوں سے شروع کر رکھی ہے جس کے تحت وہ بچوں میں صحتمندانہ زندگی کے اصولوں کو اپنانے اور روزمرہ معمول میں جسمانی ورزش کو بڑھانے پر زور دیتی نظر آتی ہیں۔