25 جنوری 2014
وقت اشاعت: 12:9
ہا ئی بلڈ پر یشر سے نجا ت دلا نے والی ویکسین تیار کر لی گئی
ٹوکیو…دنیا بھرمیں ہا ئی بلڈ پر یشر کے شکا ر لاکھوں افراد کیلئے خو شخبر ی ہے کہ خطر نا ک مر ض سے نجا ت دلا نے والی ویکسین تیار کر لی گئی ہے۔جاپا ن کے سا ئنسدانوں کی تیار کر دہ اس ویکسین کی بدو لت ہا ئی بی پی کے مر یضوں کو ر وزانہ کئی قسم کے دوائیں لینے سے نجا ت مل جا ئے گی اور سال میں دہ بار یہ انجکشن لگو اکر وہ ہا ئی بی پی سے چھٹکار احا صل کر سکیں گے ۔بلند فشا ر ِ خون کی تکلیف بنیا دی طور پر خو ن میںAngiotensin 2نا می کیمیکل کے پید ا ہو نے سے ہو تی ہے جو رگو ں کو سکیڑکر ان میں خو ب کے دبا ؤ کو بڑ ھا دیتا ہے جس سے دل کے دورے اور فا لج کا خطرہ بھی بڑ ھا جا تا ہے ۔ یہ ویکسین جسم کے اندر اینٹی با ڈیز کی مدد سے اس کیمیکل کو پیدا ہو نے سے رو کنے میں معا ون ثا بت ہو گئی جس سے خو ن کے دباؤمعمول پر رہے گا ۔