تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 جنوری 2014
وقت اشاعت: 16:10

خیبر پختونخوا میں اساتذہ پولیو مہم میں شرکت کریں گے، عمران خان

پشاور…چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیو ورکرز پر قاتلانہ حملوں کے باعث پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے پولیو مہم میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا اس سلسلے میں صوبائی حکومت اور اساتذہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں،خیبر پختونخوا میں اساتذہ پولیو مہم میں شرکت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ پولیو ورکرز اور ان کو تحفظ فراہم کرنے والوں پر قاتلانہ حملے کون کر رہا ہے، تاہم سی آئی اے کے شکیل آفریدی کو استعمال کرنے سے خیبر پختونخوا میں پولیو مہم پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں،سی آئی اے کو شکیل آفریدی کو نہیں استعمال کرنا چاہیے تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.