27 جنوری 2014
وقت اشاعت: 3:7
آلودگی کا شکار شہروں میں رہائش دل کے دورے کا باعث ہے،تحقیق
ایڈنبرگ…این جی ٹی…شہروں میں رہنا اگرچہ پُر تعیش زندگی تو دے سکتا ہے مگر ایسا کرنا انسانی صحت کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔جی ہاں ایسا کہنا ہے اسکاٹ لینڈ کے سائنسدانوں کا جنہوں نے ایک نئی طبی تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ آلودگی کا شکار شہروں میں رہائش سے دل کے دورے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ شہروں میں رہائش پذیر افراد میں فضائی آلودگی کے باعث دل کے دورے کے خدشات تقریباً 13 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں اور طویل عرصے تک ایسی آلودہ فضا میں رہنا تمباکو نوشی جتنا ہی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔