تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
5 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:16

کسی بھی بات پر فوری ردعمل طویل العمری کی نشانی،برطانوی ماہرین

لندن… این جی ٹی…ویسے تو کسی بھی بات پر فوری ردعمل پیش کرنے والوں کو جذباتی سمجھا جاتا ہے لیکن ماہرین نے اس عمل کو انسانی صحت کے لئے فائدہ مند قرار دے دیا ہے۔جی ہاں لندن کالج یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ کسی بھی عمل پر فوری رد عمل پیش کرنے والے افراد ایسا نہ کرنے والوں کی نسبت زیادہ عمر پاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے انسان کے صرف مضبوط اعصابی نظام کا پتا چلتا ہے جبکہ دوسری جانب سست ردعمل پیش کرنے والے افراد میں قبل از وقت موت کا خدشہ کافی حد تک بڑھ جاتا ہے اور ایسا کرنا سگریٹ نوشی سے بھی زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.