تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 فروری 2014
وقت اشاعت: 4:32

مشروبات اور مٹھائیوں کا زیادہ استعمال دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے،تحقیق

نیویارک …امریکی تحقیق کے مطابق میٹھے مشروبات اور مٹھائیاں زیادہ کھانے سے دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔امریکی جریدے جیما انٹرنل میڈیسن کے مطابق روزانہ میٹھے مشروب کا ایک کین پینے سے دل کی بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ جریدے کے مطابق جو لوگ ضرورت سے زیادہ چینی استعمال کرتے ہیں، ان میں دل کی بیماریوں سے ہلاک ہونے کا خطرہ ان لوگوں کی نسبت زیادہ ہے جو کم چینی کھاتے ہیں۔صحت کی عالمی تنظیم کی تجویز ہے کہ چینی ایک فرد کے روزانہ کی خوراک میں موجود کل حراروں کا دس فیصد ہونی چاہئے جو مردوں کے لیے 170 گرام اور خواتین کے لیے 50 گرام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.