15 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:39
ادرک کھانے سے عضلات کے در د اور کھنچا ؤ میں کمی وا قع ہو تی ہے
جارجیا… این جی ٹی…ایک تحقیق میں بتا یا گیاہے کہ ادرک کے استعما ل سے عضلات کے در د اور کھنچا ؤ میں کمی و اقع ہو تی ہے ۔ یو نیور سٹی آ ف جارجیا میں ہونے والی اس تحقیق میں بتا یا گیا ہے کہ ادرک میں پا ئے جا نے والے اجزاء در د کش ادویا ت کی طر ح کا اثررکھتے ہیں جبکہ ان کا کو ئی مضرِ صحت اثر بھی نہیں ہو تا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک کا رو زانہ استعما ل گھر یلو کام کاج یا ایکسر سائز سے پیدا ہو نے والے در دمیں آ رام دیتاہے۔ بعض تحقیقا ت میں یہ بھی بتا یا گیا ہے کہ ادر ک کے استعما ل سے آرتھر ائٹس کے در د میں بھی افا قہ ہو تاہے ۔