تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:16

مردوں کا دماغ سائز میں بڑا ہوتا ہے؛ماہرین

لندن…مرد اور خواتین کی عقل کے موازنے کو لے کر کوئی حتمی بات کرنا تو قطعی ناممکن ہے لیکن مر دوں اور خواتین کے دماغوں کے سائز میں ضرور فرق ہوتا ہے۔جی ہاں برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ مردوں کے دماغ خواتین کے دماغ سے ذرا بڑے ہوتے ہیں۔ماہرین کو یہ بات جاننے میں بیس سال سے بھی زائد عرصہ لگا کہ عورتوں کے مقابلے میں مرد حضرات کا دماغ آٹھ سے تیرہ فیصد بڑا ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ مردوں اور عورتوں کے دماغوں میں بنیادی فرق جذبات کنٹرول کرنے والے نظام اور زبان کا ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.