تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 فروری 2014
وقت اشاعت: 7:34

سستی و کاہلی کا علاج ،برطانوی و چینی ماہرین نے حیرت انگیز دوا تیار کر لی

بیجنگ…سست روی بہت سے لوگوں کے لئے وبالِ جان ہوتی ہے لیکن اب یہ مسئلہ ماضی کا قصہ بننے والا ہے۔جی ہاں برطانوی اور چینی ماہرین نے مشترکہ کوششوں سے ایسی حیرت انگیز دوا تیار کر لی جو سستی و کاہلی کو منٹوں سیکنڈوں میں دور بھگا کر آپ کو چست بنا دے گی۔ماہرین نے جسم میں سستی پیدا کرنے والے جین نہ صرف کامیابی سے تلاش کر لئے ہیں بلکہ ان کا توڑ بھی نکال لیا ہے۔چوہوں پر کئے جانے والے تجربات کے دوران اُن میں حیرت انگیز تبدیلی دیکھنے میں آئی جس کے بعدمحقیقین کا کہنا ہے کہ کچھ مزید تجربات کے بعد جلد ہی یہ دوا اِنسانوں کی پہنچ میں ہوگی۔طبی ماہرین کے مطابق اس دوا سے نہ صرف موٹاپے کا خاتمہ کیا جا سکے گا بلکہ وزن بڑھ جانے کے سبب لاحق ہونے والی کئی بیماریوں سے بھی ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ مل جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.