تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 فروری 2014
وقت اشاعت: 4:12

مچھلی، لوبیا اور پالک پرسکون نیند میں معاون

کراچی … مچھلی، لوبیا اور پالک پرسکو ن نیند میں معاو ن ثا بت ہو تے ہیں۔ طبی ماہرین نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ جن افراد کو نیند کی کمی کی شکا یت ہو انہیں رات کے کھا نے میں مچھلی پالک اور لوبیا کو شامل کر نا چا ہئے۔ ما ہرین نے کم چکنائی والے دہی کو بھی نیند کے لیے موثر قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطا بق مچھلی میں موجود چکنائی نیند کے ہا رمونز کو متحر ک کر تی ہے جبکہ لو بیا، پالک اور دہی ذہنی دبا وٴ اور تنا وٴ کو کم کر تے ہیں جو نیند کی کمی کا اہم سبب ہو تے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.