تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 فروری 2014
وقت اشاعت: 19:31

کراچی میں صحت کا انصاف کی طرز پر انسدادِ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

کراچی …محکمہ صحت سندھ نے صحت کا انصاف کی طرز پر کراچی میں انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔مہم کے دوران متعلقہ علاقہ کی ناکا بندی کی جائے گی اوروہاں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق کراچی میں یہ مہم ہر اتوار کوچلائی جائے گی جس کا آغاز دو مارچ سے ہوگا۔ مہم کے کل چھ مراحل ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں بلدیہ،گڈاپ اور بن قاسم ٹاون کے علاقوں کی 24یونین کونسلوں میں پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ، مہم کے دوران حفاظتی اقدامات کے تحت پولیس اور رینجرزکی جانب سے متعلقہ علاقہ کی ناکا بندی کی جائے گی اوروہاں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.