تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 فروری 2014
وقت اشاعت: 6:48

قبائلی علاقوں میں 24 فروری سے انسداد پولیو مہم

پشاور…وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں 24 فروری سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، مہم کے دوران سات لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ محکمہ صحت فاٹا کے حکام کے مطابق مہم کے لئے دو ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن کی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے ہیں، تاہم شمالی اور جنوبی وزیرستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث مہم نہیں چلائی جائے گی،جس سے دو لاکھ بچے حفاظتی قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.