24 فروری 2014
وقت اشاعت: 12:40
رات کو سو نے سے پہلے شہد کا استعمال دما غ کی کار کرد گی بہتر بناتا
لندن…شہدایک ایسی قدر تی غذا ہے جس کے بے شما ر طبّی فو ائد ہیں ۔ ایک حا لیہ تحقیق کے مطا بق روزانہ رات کو سو نے سے پہلے ایک چمچہ شہد کھا نے سے دما غ کی کار کر دگی میں اضا فہ ہو تا ہے ۔ تحقیق کے مطا بق شہد میں مو جو د چینی را ت بھر خون میں شا مل ہو کر دما غ کیلئے ایک فیول کا کام سر انجا م دیتی ہے اور صبح بیدا ر ہونے کے بعد دما غ زیا دہ تر وتازہ ہو تاہے ۔ ما ہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہد ایک بہترین جرا ثیم کش دوا بھی ہے اور اسے با قا عدگی سے استعما ل کر نے سے وائرس اور بیکٹریا کے خلا ف جسم کا مدا فعتی نظا م زیا دہ مضبو ط ہوجا تا ہے۔