27 فروری 2014
وقت اشاعت: 11:22
خبردار ! روشنی میں اہم فیصلے کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
ٹورنٹو…نئی تحقیق کے مطابق روشنی میں اہم فیصلے کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔کینیڈا کی ٹورنٹو یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اہم فیصلے کرتے ہوئے جتنی تیز روشنی ہوگی انسان اتنا ہی جذباتی فیصلہ کرے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ روشنی امید کی نشانی ہے لیکن اہم فیصلے کرتے ہوئے روشنی ڈپریشن کا شکار افراد میں مایوسی بڑھا دیتی ہے اور انسان غلط قدم اٹھانے پر مجبور ہو جاتا ہے۔