2 مارچ 2014
وقت اشاعت: 3:13
منہ سے بو دور کرنے کے لئے ایک گلاس دودھ کا استعمال انتہائی مفید ہے
نیویارک…این جی ٹی…کھانے کے بعد کلی کرنے اور بعض اوقات ٹوتھ پیسٹ کرنے کے باوجود سانس سے کھانے کی بو نہیں جاتی جو اکثر محفل میں شرمندگی کا باعث بھی بنتی ہے۔ امریکی سائنسدانوں نے اس کا حل دریافت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ منہ سے کھانے کی بو دور کرنے کے لئے ایک گلاس دودھ کا استعمال انتہائی فائدہ مند ہے ۔ ماہرین کے مطابق سانس کی بو بد ہضمی کے باعث آتی ہے جبکہ دودھ میں موجود قدرتی اجزاء کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے جو منہ کی بو کو 50 فیصد تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔