7 مارچ 2014
وقت اشاعت: 14:14
ڈاکٹر سعید الٰہی پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین مقرر
لاہور …مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر سعید الٰہی کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سعید الٰہی کا بحیثیت چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تقرر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ریڈ کریسنٹ ایک اہم ادارہ ہے، اس کے ذریعے لوگوں کی خدمت کا اچھا موقع ملے گا۔