تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 مارچ 2014
وقت اشاعت: 11:4

ملتان میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی

ملتان…ملتان میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے، اب تک سوائن فلو سے 16 افراد متاثر ہو چکے ہیں ،محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ملتان میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں، خواتین کا تعلق ملتان اور ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ سے ہے جبکہ مرنے والے مردوں کا تعلق خانیوال اورشورکوٹ سے ہے ،نشتر اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں سوائن فلو سے متاثرہ افراد کے لیے الگ وارڈ بنایا گیا ہے جہاں مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.