تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
11 مارچ 2014
وقت اشاعت: 7:39

زیادہ غصہ وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے،نئی تحقیق

نیویارک …این جی ٹی …غصہ ہمیشہ نقصان کا باعث بنتا ہے اور اب تو اس بات کو سائنس نے بھی تسلیم کر لیا ہے۔جی ہاں امریکا کی پینسلوانیا، ڈیوک اور کولوراڈو یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق میں ماہرین نے دعو یٰ کیا ہے کہ غصہ ذہنی پریشانیوں کے ساتھ ساتھ جسمانی وزن میں کمی کا بھی سبب بنتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جب لوگ غصے میں ہوتے ہیں تو ان کے اندر کھانے کی خواہش بھی کم ہوجاتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ منہ کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے جس کے باعث وزن بڑھنے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔تحقیقی ٹیم کے قائد سینڈی چین کا کہنا ہے کہ جب انسان کو کوئی اخبار پڑھتے ہوئے کسی خبر پر غصہ چڑھتا ہے تو وہ کافی یا چائے کا بھی کم استعمال کرتے ہیں۔تو جناب اگر ہڈیوں کا ڈھانچہ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں تو غصے کو بھگائیں اور ہمیشہ مسکرائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.