تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 مارچ 2014
وقت اشاعت: 5:51

جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے مصنوعی دانت لگوانا اب تکلیف دہ نہیں رہا

کراچی … جدید میڈیکل ٹیکنالوجی کے ذریعے مصنوعی دانت لگوانا اب مشکل یا تکلیف دہ نہیں رہا اور دانت بھی ایسے جو بالکل اصلی نظر آئیں۔ قدرت کی انمول نعمت دانت، جن کی اہمیت کا اندازہ عموماًاسی وقت ہوتا ہے جب یہ منہ میں نہیں رہتے، کچھ عرصہ پہلے تک دانت نکالنے کی صورت میں مصنوعی دانت یا خالی جگہ پر برج بنا کر لگا دینا ہی اس کا علاج سمجھا جاتا تھا اوریہ خاصا تکلیف دہ بھی تھا۔ لیکن جدید میڈیکل سائنس کی بدولت قدرتی دانتوں کے متبادل ایسے مصنوعی دانت حاصل کرنا جوقدرتی دانتوں جیسے ہی ہوں، اب ناممکن نہیں رہا، اس طریقہ کار میں ٹوٹے ہوئے دانت کی جگہ اسی جیسا مصنوعی دانت بنا کر جبڑے کی ہڈی کے ساتھ مخصوص آلات کی مدد سے لگایا جاتا ہے اور اہم بات یہ ہے کہ اس سارے عمل کے دوران اور بعد میں بھی مریض انتہائی کم تکلیف سے گزرتا ہے۔ذیابیطس اور دل کے مریضوں کے علاوہ صحت مند جبڑوں اور ہڈیوں کے حامل تمام افراد مصنوعی دانت بنا کسی ڈر کے باآسانی لگوا سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.