تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 مارچ 2014
وقت اشاعت: 4:53

خیبرایجنسی:انسدادپولیومہم،ٹیموں کوچارماہ سے معاوضہ نہیں ملا

خیبر ایجنسی…خیبر ایجنسی میں آج سے شروع ہونیو الی انسداد پولیومہم کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔خیبر ایجنسی کے ایجنسی سرجن ڈاکٹر محمد رحمن کے مطابق ایجنسی میں آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیومہم کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔انسداد پولیو مہم کو ڈبلیو، ایچ، او کی جانب سے پولیوٹیموں کو گزشتہ چار ماہ سے معاوضہ کی عدم ادائیگی کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ انسداد پولیومہم تین بار مسلسل ملتوی ہونے سے ایک لاکھ ستائیس ہزار بچے حفاطتی قطروں سے محروم رہ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.