20 مارچ 2014
وقت اشاعت: 20:28
خیبرپختونخوا اور فاٹاسے ایک ہی دن میں6 پولیو کیسزسامنے آگئے
پشاور…خیبرپختونخوا اور فاٹاسے ایک ہی دن میں6 پولیو کیسزسامنے آگئے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق پشاور اور بنوں سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پشاور کے 22 ماہ کے شاہ زیب اور بنوں کی ڈیڑھ سال کی اقصیٰ میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 5، ملک بھرمیں35ہوگئی۔