تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 مارچ 2014
وقت اشاعت: 4:47

دنیا بھر میں آج ڈاوٴن سنڈروم ڈے منایا جارہاہے

کراچی…آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاوٴن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے۔ اپنے بچوں کو دماغی نشوو نما میں تاخیر اور جسمانی معذوری سے بچانا ہے تو مناسب دیکھ بھال ضروری ہے ڈاوٴن سنڈروم کی کیفیت پیدائشی ہوتی ہے جب بچہ اضافی کروموسوم یا کروموسوم21 کے ساتھ پیدا ہوتاہے توبچے میں دماغی نشوونما میں تاخیراور جسمانی معذوری جیسے مسائل سامنے آتے ہیں۔ڈاوٴن سنڈروم سے متاثرہ بچوں پرخصوصی توجہ دے کران کی سیکھنے اور لکھنے پڑھنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے جس میں اسپیچ تھراپی بھی اہم کردار ادا کر تی ہے۔مناسب کھیل اور ورزش کے ذریعے ان کی جسمانی حرکات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ایسے بچوں کے والدین خود کو اکیلا نا سمجھیں۔ڈاوٴن سنڈروم میں مبتلا بچوں اور والدین کے لیے کئی امدادی گروپ کام کررہے ہیں۔اس بیماری سے متاثرہ بچے خوشی اورمل جل کررہنے والے ہوتے ہیں۔مناسب اور بروقت دیکھ بھال کے ذریعے ان کی زندگی کومکمل اورمتوازن بنایاجاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.