23 مارچ 2014
وقت اشاعت: 8:31
لوگ جب خوش ہوتے ہیں تو زیادہ کام کرتے ہیں: تحقیق
لندن… ایک تحقیق کے مطابق ملازمین اگر اچھے موڈ میں ہوں تو زیادہ اچھا کام کرتے ہیں اور مالکان کے لیے بھی زیادہ مفید ثابت ہوتے ہیں۔برطانوی محققین کا کہنا ہے کہ خوشگوار موڈ کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین زیادہ پیداواری ہوتے ہیں اور وہ اپنے کام کی رفتار کو تیزکرلیتے ہیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ سے پتا چلتا ہے کہ خوشی انسان کی پیداواری صلاحیت میں مزید 12 فیصد کا اضافہ کرتی ہے۔یہ تحقیق جرنل آف لیبر اکنامکس میں شائع ہوئی ہے جس میں 700 سے زائد افراد کے ساتھ چار مختلف تجربات بھی کئے گئے۔