24 مارچ 2014
وقت اشاعت: 4:41
کراچی: 24 یونین کونسلوں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی
کراچی …کراچی کی 24 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم آج ہوگی۔کراچی میں گزشتہ روز یوم پاکستان کے باعث منسوخ ہونے والی انسداد پولیو مہم آج ہورہی ہے،مہم کے دوران 24 یونین کونسلوں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔کراچی میں پولیو مہم کے دوران 24 یونین کونسلوں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی،پابندی کا اطلاق صبح 8 بجے سے شام چھ بجے تک رہے گا۔پابندی گڈاپ ٹاوٴن کی یو سی 4 گجرو، یوسی 5 سونگل، یوسی 8 منگھوپیر، گلشن اقبال کی یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی11 میٹرول، یوسی 12 گلزارہجری، یوسی 13 صفورا گوٹھ، بلدیہ ٹاوٴن کی یوسی 1 گلشن غازی، یوسی 2 اتحاد ٹاوٴن، یوسی 3 اسلام نگر، یوسی 4 نال آبادی ،اورنگی ٹاوٴن کی یوسی 1 مومن آباد، یوسی 13 بلوچ گوٹھ، یوسی 2 ہریانہ کالونی ،سائٹ ٹاوٴن کی یوسی7 بنارس، یوسی 8 قصبہ کالونی، یوسی 9 اسلامیہ کالونی،بن قاسم ٹاوٴن کی یوسی 2 ریڑھی گوٹھ، یوسی 3 بھینس کالونی، یوسی 4 قائد آباد ،لانڈھی ٹاوٴن کی یوسی 1 مظفرآباد، یوسی 2 مسلم آباد صدر ٹاوٴن کی یوسی 9 سول لائن اور گلبرگ ٹاوٴن کی یوسی 8 شفیق محل میں ہوگی۔