تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 3:11

مردوں کو نسوانی چہرے بغیر میک اپ کے زیادہ پرکشش لگتے ہیں، ماہرین

لندن… این جی ٹی…اگرخواتین یہ سوچتی ہیں کہ میک اپ چہرے کی کشش بڑھا دیتا ہے تووہ بالکل غلط ہیں کیونکہ ماہرین یہ بات تسلیم کرنے کیلئے بالکل بھی تیار نہیں۔ جی ہاں ایک نئی تحقیق میں یہ انوکھا دعویٰ سامنا آیا ہے کہ مردوں کو نسوانی چہرے بغیر میک اپ کے ہی زیادہ پرکشش محسوس ہوتے ہیں۔ برطانیہ کی بنگور یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مرد ان خواتین کو زیادہ پرکشش محسوس کرتے ہیں جو اپنی دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں 40 فیصد کم میک اپ کا سامان ضائع کرتی ہیں۔ تحقیق کا سب سے دلچسپ دعویٰ یہ ہے کہ خواتین کو بھی درحقیقت ایسا لگتا ہے کہ بغیر میک اپ کے چہرہ زیادہ کشش کا حامل ہوجاتا ہے، ان کے خیال میں قدرتی خوبصورتی ہی زیادہ پرکشش ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران رضاکار خواتین کو زیادہ اور کم میک اپ کرکے مردوں سے ان کی خوبصورتی کی آراء لی گئی جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ میک اپ زدہ چہرے مردوں کے دلوں کو کم ہی بھاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.