تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 4:48

ورزش بے شمار طبی فوائد کیساتھ آنکھوں کیلئے بھی مفید ہے، تحقیق

نیویارک …این جی ٹی …ورزش کرنے کے یوں تو بے شمار فوائد ہیں لیکن یہ سرگرمی آپ کی آنکھوں کے لئے بھی فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے۔ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ورزش کو معمول بنالینا جسمانی صحت کیساتھ ساتھ آپ کی بنیائی کے تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ ہفتے میں 3 سے 4 بار ورزش کرنے کے عادی ہوتے ہیں ان میں نظر کی کمزوری کا خطرہ کاہل یا سست افراد کے مقابلے میں 58 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ماہرین کے مطابق عمر بڑھنے کیساتھ ساتھ آنکھوں کے امراض نظر کی کمزوری سے کا سبب باعث بنتے ہیں لیکن کچھ احتیاطی تدابیر جیسے تمباکونوشی سے دوری اور جسمانی سرگرمیوں کے ذریعے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.