تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
31 مئی 2014
وقت اشاعت: 5:52

آلو بخارے کھائیے، موٹاپا دور بھگائیے، ماہرین

لندن… این جی ٹی…عام طور پر ڈرائی فروٹ کا استعمال موٹاپے کاسبب بنتا ہے لیکن نئی تحقیق میں آلو بخارے کو موٹاپے میں کمی لانے کیلئے مددگار قرار دیا گیا ہے۔برطانیہ کی لیور پول یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ دو آلو بخاروں کا استعمال کر کے موٹاپے کے شکار افراد اپنے وزن میں کمی لاسکتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آلو بخارے میں موجود فائبر انسان کو بھوک کا احساس نہیں ہونے دیتا ہے جس کی وجہ سے کھانے کا استعمال کم ہوجاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.