تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 جون 2014
وقت اشاعت: 7:13

کھیل کود بچوں کی کامیابی کی ضمانت ہے؛ ماہرین

نیویارک..... این جی ٹی..... والدین عام طور پر اپنے بچوں کو گھر میں اپنی نظروں کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اکثر گھروں میں بچوں کے باہر جا کر کھیلنے پر پابندی عائد ہوتی ہے۔امریکہ کی کولوراڈو یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جو بچے دن کاکچھ وقت باہر کھیل کر گزارتے ہیں وہ کلاس روم میں بھی کامیاب ہوتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو بچے دن کا کچھ حصہ گھر کے باہر کھیلنے،چڑیا گھر اور پارک میں سیر و تفریح یا کہانیاں پڑھ کر گزارتے ہیں وہ اپنی زندگی کے مقاصد با آسانی طے کر لیتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ بچوں کو کچھ دیر باہر کھیلنے کی بخوشی اجازت دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.