21 جون 2014
وقت اشاعت: 19:54
اگر بال عزیز ہیں توتنائو دور بھگائیں،امریکی ماہرین
نیو یارک...... این جے ٹی ......اگر آپ اپنے بالوں میں بڑھتی ہوئی سفیدی پر فکرمند ہیں تو پھر پرسکون رہنے کی کوشش کریں۔ کیونکہ بہت زیادہ تناؤ آپ کا پورا سر سفیدکر دے گا۔ امریکہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق جب جسم میں تناؤ کے ہارمونز بڑھتے ہیں تو بالوں کا رنگ برقرار رکھنے والے خلیات ختم ہوجاتے ہیں اور اس کا نتیجہ سفید بالوں کی شکل میں نکلتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ تناؤ سے میلانن نامی بالوں کا رنگ برقرار رکھنے والے خیلات کم ہوتے چلے جاتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ بہت زیادہ تناؤ اس عمل کو بہت تیز کردیتا ہے اور انسان بہت جلد بالوں کے لحاظ سے تو بوڑھا ہو ہی جاتا ہے۔