تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 جون 2014
وقت اشاعت: 18:36

ینگ ڈاکٹرزکاسرکاری اسپتالوں کے اوپی ڈیز میں ہڑتال ختم کرنیکا اعلان

لاہور.....ینگ ڈاکٹرز نےپنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیزمیں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا،تاہم کہاہےکہ حکومت نے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا تو رمضان کے بعد پھر ہڑتال کردیں گے۔ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب کےصدر ڈاکٹر اجمل چودھری اور مرکزی عہدے دار ڈاکٹرعامر بندیشہ نےمیواسپتال لاہورمیں پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹر اجمل چودھری نےبتایاکہ حکومت نے ان کے کچھ مطالبات مان لئے جبکہ کچھ کےحوالےسے یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نےمطالبہ کیاکہ موجودہ حالات میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپتالوں میں رینجرز تعینات کئے جائیں۔ ڈاکٹرعامر بندیشہ کاکہنا تھاکہ حکومت نے مطالبات پرعملدرآمد نہ کیا تووہ رمضان کے بعد پھر ہڑتال کی کال دےدیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.