26 جون 2014
وقت اشاعت: 6:46
پھلوں اور سبزیوں کا باقاعدگی سے استعمال دائمی امراض سے بچائے
کینبرا..... این جی ٹی..... تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال صحت کیلئے مفید تو ہے ہی لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ دائمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا سبب بھی بنتا ہے۔ آسٹریلیا کی ایڈی لیڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کا باقاعدگی سے استعمال کئی دائمی اور مہلک امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔تحقیق کے مطابق پھل اور سبزیاںانسانی جسم میں گیارہ مختلف مہلک اور دائمی بیماریوں کے جراثیم کی افزائش کو روکتی ہیں جن میں کینسر، ہیپاٹائٹس،انیمیا،فالج ،ہائی بلڈ پریشراور ذیابطیس سمیت دیگر جان لیوا بیماریاں شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق پھلوں ،سبزیوں اوراناج کا باقاعدگی سے استعمال کر کے جسم کو درکار مختلف وٹامن کے حصول کے ساتھ ساتھ مہلک امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔