27 جون 2014
وقت اشاعت: 19:47
عمران نے چار شہروں میں جلسوں پر 37 کروڑ خرچ کیے، پرویز رشید
اسلام آباد.........وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد اور بہاول پورکے جلسوں میں 37 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کئے، اس رقم سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کو 7یوم کا راشن مہیا کیا جا سکتا تھا۔ سینیٹرپرویز رشید نےاپنے ایک بیان میں کہاہے کہ عمران خان کے جلسوں کی حفاظت پر پنجاب حکومت کے بھی کروڑوں روپے خرچ ہوئے، اس رقم سے شمالی وزیرستان میں 2اسپتال اور درجنوں نئے اسکولز قائم کئے جا سکتے تھے۔ عمران خان کے جلسے کے لیے دلہوں اور دلہنوں والی سرخ ویلویٹ کی کرسیاں منگوائی گئیں جبکہ ایک کرسی کا کرایہ 2ہزار روپے ہے، اس رقم سے شمالی وزیرستان کے ایک خاندان کو دن بھر کا راشن مل سکتا تھا۔