تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:23

متاثرین وزیرستان کیلئے پولیو مہم کا آج آخری دن

بنوں.....شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالےایک ہزارسے زائد خاندان اب بھی رجسٹریشن سے محروم ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کیلئے شروع کی گئی تین روزہ انسدادپولیو مہم کا آج آخری دن ہے۔شمالی وزیرستان سےنقل مکانی کرکے بنوں آنیوالے پانچ لاکھ سے زائد متاثرین میں ایک ہزار سے زائد خاندانوں کی اب تک رجسٹریشن نہیں کی جاسکی ہے،جبکہ بعض متاثرین کو اب تک ریلیف فنڈ کی رقم بھی نہیں ملی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ افراد کی مرحلہ وار رجسٹریشن کی جارہی ہے اور امدادی رقوم سے محروم متاثرین کو بھی جلد فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔متاثرین کی شکایات سننے کیلئے پبلک ہیلتھ آفس بنوں میں سیل قائم کردیا گیا ہے۔دوسری جانب صحت کا انصاف پروگرام کے تحت انسداد پولیو مہم کا آج آخری دن ہے۔تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران بنوں ، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک ، کرک اور ہنگو میں 6 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.