11 جولائی 2014
وقت اشاعت: 21:15
خیبر پختون خوا : 6 اضلاع میں انسداد پولیو مہم ہفتے سے شروع ہوگی
پشاور......... شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے بچوں کے لیے 6اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع کی جا رہی ہے۔ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے بچوں میں پو لیو وائرس ان علاقوں میں پھیلنے کا خدشہ ہے جہاں یہ متاثرہ بچے رہائش پذیر ہیں۔ اس خطرے کے پیش نظر 6اضلاع ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، کرک اور ٹانک میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران 5لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن کےلیے 4ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو کیمپوں اور گھروںمیں موجود بچوں کو پو لیو ویکسین پلائیں گے۔