تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
11 جولائی 2014
وقت اشاعت: 22:35

بلوچستان پولیو فری ہو چکا ہے، صوبائی وزیر صحت میر رحمت

کوئٹہ.......وزیرصحت بلوچستان میررحمت بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیو فری ہوچکا ہے لیکن سرحد پرآمدورفت کی وجہ سے اب بھی پولیو کا خطرہ موجود ہے۔وہ انسداد پولیو کے سلسلے میں بلوچستان اور افغانستان کے درمیان ریجنل کراس بارڈر کوآرڈینیشن اجلاس کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں افغانستان کےحکام کی جانب سے انسداد پولیو کےلیے بھرپور کوششوں کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، تاہم افغانستان سے بلوچستان آنےوالوں کو انسداد پولیو کارڈز نہیں د یے جارہے جو باعث ِ تشویش ہے۔ رحمت بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث وہاں انسداد پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.