تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
14 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:12

بچوں کو حفاظتی ٹیکےلازمی لگوانے کیلئے قانونی مسودہ تیار

کراچی .....محکمہ صحت سندھ نے بچوں کو حفاظتی ٹیکےلازمی لگوانے کے لیے قانونی مسودہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت اسکولوں میں داخلےکیلئے ای پی آئی ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ اور ای پی آئی حکام کے مطابق مسودے کو ماہرین سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دے دی گئی ہے جسے جلد ہی اسمبلی سے منظور کرالیا جائے گا،جس کے بعد سندھ بھر میں کسی بھی بچے کو ای پی آئی کے حفاظتی ٹیکےکے کارڈ کے بغیر اسکول میں داخلے نہیں دیاجائیگا۔ذرائع کے مطابق مسودے کا مقصد جہاں صوبے میں روٹین ایمونائزیشن کو 100فیصد کرنا ہے وہیں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانا اور بیماریوں سے بچانا بھی ہے۔ بغیر ای پی آئی کارڈ کے کوئی اسکول بچے کو داخلے دینے کا مجاز نہیں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.