تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
15 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:12

تائیوان :لینس کی صفائی نہ ہونے سے طالبہ کی بینائی چلی گئی

تائے پے........تائیوان کی ایک طالبہ کو بے احتیاطی مہنگی پڑ گئی، 6ماہ تک آنکھوں میں لینس لگائے رکھے،ان کی صفائی کا خیال نہ رکھا،جس سے بینائی چلی گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ طالبہ نے لینس 6ماہ تک آنکھوں میں لگائے رکھے اور ان کی روزانہ صفائی نہیں کی۔طالبہ نے لینسز کو سوئمنگ کے دوران بھی لگائے رکھا، جس سے ان لینسز میں پیدا ہونے والے بیکٹیریا نے آنکھوں کو نقصان پہچانا شروع کردیا اور اس کی بینائی چلی گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لینس کو استعمال کرنے میں انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیےاور دن میں 8گھنٹوں سے زیادہ ان کا استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.