18 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:44
کراچی:16اسپتالوں میں مریضوں کا کھانا،دواؤں کی مفت فراہمی بند
کراچی.....بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت چلنے والے 16 بڑے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے لیے ادویات اور کھانا بند کردیا گیا ہے۔بلدیہ عظمی کراچی کی سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروس ڈاکٹر سلمٰی کوثر کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے مریضوں کو ادویات اور کھانا فراہم نہیں کیا جارہا۔بجٹ نہ ہونے کے باعث ادویات اور کھانا بندکردیا ہے۔ کھانے کی مد میں دس کروڑ سے زائد کی رقم ادا کرنی ہے۔نئے ٹینڈر جاری ہونے کے بعد ٹھیکیدار ادویات اور کھانا فراہم کرے گا۔اسپتالوں میں عباسی شہید،کے آئی ایچ ڈی،سوبھراج سمیت 16 بڑے اسپتال شامل ہیں۔بند ش کے باعث مریض اپنی مدد آپ کے تحت ادویات اور کھانا لینے پر مجبور ہیں۔