18 جولائی 2014
وقت اشاعت: 16:44
خیبر پختونخوا کے چھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع
بنوں.....شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے بچوں کے لیے خیبر پختونخوا کے چھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع کی جا رہی ہے ۔خیبر پختونخوا کے چھ اضلاع ہنگو،بنوں،لکی مروت،ڈی آئی خان ،کرک،اور ٹانک میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران پانچ لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کے لئے چار ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جو کیمپوں اور گھروںمیں موجود بچوں کو پو لیو ویکسین پلائیں گی۔