23 جولائی 2014
وقت اشاعت: 19:15
20 امریکی ریاستوں میں ای سگریٹ کمپنیوں کیخلاف قانون سازی پر غور
نیویارک .....20 سے زائد امریکی ریاستیں " ای سگریٹ" بنانے والی کمپنیوں کو قواعد و ضوابط کا پابند بنانے کے لیے قانون سازی پر غور کررہی ہیں ۔ بیس سے زائد امریکی ریاستوں کے اٹارنی جنرل کا اجلاس ریاست کینٹکی میں ہوا ۔ کینٹکی کے چیف ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ماضی میں یہاں کے نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کی سب سے زیادہ شرح پائی جاتی تھی، آج صورتحال ایسی نہیں ہے ، لیکن ای سگریٹس کی اشتہاری مہم سے ممکن ہے کہ ایک بار پھر ماضی جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے۔ ایک سینئر افسر کے مطابق مختلف ذائقوں والی ای سگریٹس کی وجہ سے بچوں میں بھی سگریٹ نوشی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔